اثاثہ جات کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی درخواست ضمانت منظور

 اثاثہ جات کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی درخواست ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سردارسرفراز احمد ڈوگراور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست 10،10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظورکرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا  کیس کی سماعت شروع ہوئی تواحد خان چیمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ ان کے موکل تین سال سے جیل میں بند ہیں، ریفرنس میں 210 گواہان ہیں جن میں سے 63 کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں،احد خان چیمہ کے 9 رشتے داروں کو بے نامی دار بنایا گیا ہے جنہیں ابھی نوٹس جاری نہیں ہوئے، اگر بے نامی داروں نے اپنی جائیدادوں کے ثبوت فراہم کر دیئے تو تین سال قید کا ذمہ دار کون ہو گا، عدالت مسلسل تاخیر پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ انہیں جواب جمع کروانے کیلئے چند روز دیئے جائیں، ٹرائل کورٹ کی رپورٹ آنے دیں معلوم ہو جائے گا کہ کیس میں سب سے زیادہ التوا کس کی طرف سے مانگا گیاہے احتساب عدالت کے جج کے تبادلے کی وجہ سے کیس کا ٹرائل عارضی طور پر رک گیاہے،فاضل بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کچھ دیر کیلئے ضمانت کی درخواست اپنا فیصلہ محفوظ کیا،بعدازاں فاضل بنچ نے احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کاحکم دے دیا۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -