پی ڈی ایم کا سیاسی ٹائی ٹینک ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا،عارف مشتاق

پی ڈی ایم کا سیاسی ٹائی ٹینک ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا،عارف مشتاق

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف شالامار ٹاؤن جنرل سیکرٹری راناعارف مشتاق نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کا آج ہمیشہ کے لئے سیاسی خاتمہ ہوچکا ہے، پی ڈی ایم کا سیاسی ٹائی ٹائینک ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی حالات میں بہتری مسترد شدہ اور بیروزگار ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہی مخالفین پر بلاجواز تنقید نون لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔

یہ جو مرضی کر لیں احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکتے ان بھگوڑوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے، انہوں نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں اور وہاں بسنے والی اقلیتوں کے لیے دنیا کا خطرناک ملک بن چکا ہے، نریندر مودی مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے بنگلہ دیش دورہ کے دوران اس نے اپنے خطاب میں پاکستان کو دو لخت کروانے اور بنگلہ دیش بنوانے کا اعتراف جرم کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی سوچ نے کشمیریوں اور وہاں بسنے والی دیگر اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن اور مشکل بنا دی ہے جو لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر دنیا کو ہندوستان کی حکومت اور ہندوتوا سوچ کے بارے میں کھل کر بتایا ہے جس کا عالم برادری فوری نوٹس لے اور دباؤ ڈال کر اسے مجبور کرے تا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت استعمال کرنے کا موقع دے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -