والٹن ائیرپورٹ،درخت،نرسریاں ختم نہ کرانے کی حکومتی یقین دہانی 

 والٹن ائیرپورٹ،درخت،نرسریاں ختم نہ کرانے کی حکومتی یقین دہانی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پنجاب حکومت نے والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں ختم نہ کرانے کی یقین دہانی کرا دی،مسٹر جسٹس شاہد کریم نے حکومتی یقینی دہانی پردائردرخواست نمٹادی جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست میں والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے اور اس کے اردگرد درخت کاٹنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاتھا،درخواست گزار کا موقف تھا کہ والٹن ائیرپورٹ کے علاقے میں بڑے بڑے درخت بن چکے ہیں لیکن اب ان درختوں کو کاٹا جا رہے ہے اور نرسریاں بھی ختم کی جا رہی ہیں،لاہور کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کئے بغیر والٹن ائیرپورٹ پر تجارتی مرکز بنایا جارہا ہے،قانون کے مطابق والٹن ائیرپورٹ کی جگہ پر کمرشل تجارتی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکتی،عدالت سے استدعاہے کہ والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

درخواسٹ نمٹا

مزید :

صفحہ آخر -