حکمران شہر صاف رکھنے میں ناکام ہو چکے ہیں،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(پ ر)جماعت اسلامی لاہور کاشہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے حوالے سے 12 اپریل کو ایل ڈبلیو ایم سی مرکزی دفتر کے گھیراؤ کے حوالے سے جماعت اسلامی کی شہری مسائل سٹیئرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ہوا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور انتظامیہ 5 ماہ سے شہر میں کوڑا کرکٹ اور گندگی اٹھانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،۔شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے حوالے سے اشہارات پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں مگر عملی اقدامات صفر ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کی صفائی کیلئے ملنے والے چار ارب کے بجٹ کا تا حال کوئی منصوبہ عوام کو نہیں دیا جو قابل مذمت ہے۔ اجلاس میں صدر و کنونیئر شہری مسائل کمیٹی چوہدری محمودالاحد، ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف، و سیکرٹری جے آئی یوتھ شاہد نوید ملک،صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب لاہور جبران بٹ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، خبیب نذیر، زاہد شباب بٹ، امراء شعیب یعقوب مرزا، عبدالعزیز عابد، ڈاکٹر محمود خان،خالد احمدبٹ و دیگر قائدین موجود تھے۔