سپریم کورٹ حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)بلدیاتی ادارے کو سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بحال نہ کرنے کیخلاف سابق میئر لاہور نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں اعتراض ختم کر دیا،مسٹرجسٹس وقاص رؤف مزرا نے میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور بلدیاتی اداروں کے ارکان کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی، درخواست میں عدالتی احکامات پر بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے کے احکامات کو چیلنج کیا گیاہے رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا گیا تھاتاہم عدالت نے درخواست پر اعتراض ختم کر دیا درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کو 15 دن گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال نہیں کیا،سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کو سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنے کاحکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -