مشیر سیاحت نے مقبرہ جہانگیر میں قائم تصویری گیلری کا افتتاح کیا

    مشیر سیاحت نے مقبرہ جہانگیر میں قائم تصویری گیلری کا افتتاح کیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود نے مقبرہ جہانگیر میں قائم تصویری گیلری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ بھی موجود تھے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نعیم اقبال نے مشیر سیاحت آصف محمود اور سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ کو مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نورجہاں کو ماحولیاتی اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے جاری کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی کی جانب سے بنائی گئی تصویری گیلری کی تاریخی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔بعد ازاں مشیر سیاحت آصف محمود نے ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق مشیر سیاحت کو ٹی ڈی سی پی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ مشیر سیاحت نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایسے سینٹر صوبے کے دیگر شہروں میں بھی قائم کرئے گی تاکہ پاکستان کے سیاحتی امیج کو اجاگر کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -