چین کے 8رکنی وفد نے یونیورسٹی آف ویٹرنری کا دورہ کیا

چین کے 8رکنی وفد نے یونیورسٹی آف ویٹرنری کا دورہ کیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چین سے رائل گروپ کارپوریشن کے آٹھ رکنی بزنس وفدنے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا اوروا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدسے ملاقات کی۔دریں اثناء اجلا س کی صدارت وزیر لا ئیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، وا ئس چانسلر ایجو کیشن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی، محکمہ لا ئیو سٹاک کے افسران سمیت را ئل گروپ چا ئنیز وفد سے صدر مسٹر چین یا ئی، نائب صدر مس ٹینگ سو جنگ،جنرل مینیجر کیٹل کمپنی مسٹر لی شی جیاینگ، انویسٹمینٹ ڈائر یکٹر آف چا ئنہ اوریئنٹ کیپیٹل مسٹر زینگ چونگ، چیئر مین گو آگنزی بو شن کمپنی سے شا ؤ زیکی اور لیو زائی یو آن نے شر کت کی۔اُ س مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے وزیر لا ئیو سٹاک نے چا ئنیز وفد کو کہا کہ حکومت پنجاب چا ئنیز انویسٹر زکو بھینسوں کے سیمن، ایمبر یو اوردودھ سے بنی مصنو عات کی در آمد میں معاونت کر نے اور پاکستان میں لا ئیو سٹاک اور زرا عت کی تر قی کے حوا لے سے چا ئینہ ما ہرین کے ساتھ کام کر نے کیلئے آما دہ ہے۔

چا ئنیز وفدنے ویٹر نری یو نیو ر سٹی کے ساتھ بھینس دودھ سے بنی مصنو عات کی پرا سیسنگ، پاکستان اور چا ئنہ میں جائنٹ سیمن اور ایمبر یو لیب کے قیام اور تحقیق کارو ں اور سا ئنسدا نو ں کے تبا دلے سے متعلقہ اشتراک میں تعاون کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -