فاطمہ میموریل اور سوئفٹ لاجسٹکس کے مابین ڈونرزتک رسائی کیلئے معاہدہ

فاطمہ میموریل اور سوئفٹ لاجسٹکس کے مابین ڈونرزتک رسائی کیلئے معاہدہ

  

لاہور(پ ر)فاطمہ میموریل ہسپتال شادمان لاہور اور سوئفٹ لاجسٹکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہد ہ پر دستخط کئے گئے۔معاہدے کی رو سے ہسپتال نے اس سال زکوٰۃ اپیل کیلئے سوئفٹ لاجسٹکس کی خدمات حاصل کی ہیں۔ فاطمہ میموریل ہسپتال کی طرف سے ڈاکٹر فرحان فیروز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سوئفٹ لاجسٹکس کی طرف سے محمد انس، چیف آپریٹنگ آفیسر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان فیروز نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت ڈونرز تک رسائی زیادہ بہتر ہوگی جس کی رو سے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ میں زیادہ معاونت کی جاسکے گی۔ فاطمہ میموریل ہسپتال 470بیڈز پر مشتمل ایک ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال ہے جو کہ 1977سے بغیر کسی امتیاز کے مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -