کابینہ کی منظوری کے بعد پہلے مرحلہ میں پنجاب کیلئے 10لاکھ ویکسین خریدی جائیگی: یاسمین راشد 

کابینہ کی منظوری کے بعد پہلے مرحلہ میں پنجاب کیلئے 10لاکھ ویکسین خریدی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی عوام کیلئے کوروناویکسین کی خریداری اور تیاری کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم، سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیرنے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کیلئے کوروناویکسین کی خریداری اور تیاری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان نے وزیر صحت کو کوروناویکسین کی خریداری اور تیاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کابینہ کی منظوری کے بعدپہلے مرحلہ میں پنجاب کیلئے 10لاکھ کوروناویکسین خریدی جائے گی۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیربابرعمان کی زیرنگرانی کوروناویکسین کی خریداری کیلئے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیاگیاہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ 2دن کے دوران کوروناویکسین کی خریداری کے حوالہ سے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔کوروناویکسین کی تیاری کیلئے یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پروفیسرزکے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری 6سے 10ماہ کے دوران ممکن ہوسکے گی۔ پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری کے بعد صوبہ بھرکی عوام کیلئے ویکسین دستیاب ہوگی کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرزکواپنا کرداراداکرناہوگا۔ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اس بار کوویڈ 19کے حوالے سے تشویشناک عمل یہ ہے کہ بچے بھی اس وباء سے متاثرہو رہے ہیں اورملک بھر میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مریض انتقال بھی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وباء سے بچاؤ کا جہاں سب سے اہم احتیاطی تدابیر میں ماسک پہننا،ہاتھ دھونااور سوشل فاصلہ شامل ہیں وہاں ویکسینیشن جسکا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے لہٰذا ویکسی نیشن لازمی کروائیں جس کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے  عالمی یوم صحت کے موقع پر29ویں ہمدرد صحت کانفرنس سے ڈبلیو ایچ او برائے سال 2021کے تھیم ”صحت مند دُنیا کی تعمیر پربطور مہمان خصوصی ویڈیو لنک سے خطاب کر رہی تھیں  اس موقع پر صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی، صفائی ستھرائی،غذاوپرورش، بنیادی رہائش، تعلیم اور کام کرنے کے مناسب مواقع نہ ہونے کے سبب پوری دنیا میں مساوات کی غیر متوازن روش پروان چڑھ رہی ہے  ہیڈ آف ڈبلیو ایچ او سَب آفس سندھ  ڈاکٹر سارہ سلمان نے کہا کہ عالمی یوم صحت کورونا جیسی عفریت کے ہوتے ہوئے سامنے آیا ہے اور اب ہما رے لئے بھی انتہائی اہم ہے کہ اس دن کی منا سبت سے شعوروآگہی کا اہتمام کریں کانفرنس میں پاکستان بھر سے بحیثیت مندوبین کانفرنس میں طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی جس میں صغرا رمضان،عریشہ فاطمہ،سید علی عبداللہ رضوی،اثناء حسن،عریبہ نوید،عجوہ خان،رامین فاطمہ، قرۃ العین،مقدس حفصہ،اقرأ سردار اور یار محمد شامل ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -