اسد قیصر 9رکنی پارلیمانی وفد کے  ہمراہ 3 روزہ دورے پر آج افغانستان روانہ ہونگے

 اسد قیصر 9رکنی پارلیمانی وفد کے  ہمراہ 3 روزہ دورے پر آج افغانستان روانہ ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر (آج) جمعرات کو اپنے 9 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ  اپنے ہم منصب افغان ولوسی جرگہ کے چیئرمین میر رحمان رحمانی کی خصوصی دعوت  پر3 روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہونگے،دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، علاقائی امن سمیت دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اپنے افعان ہم منصب میر رحمان رحمانی، چئیرمین افعان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، وزیر تجارت سمیت اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

  اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -