رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 13اپریل کوپشاورمیں ہوگا،مولانا عبد الخبیر آزاد 

 رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 13اپریل کوپشاورمیں ہوگا،مولانا عبد الخبیر آزاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 پشاور(این این آئی)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کوپشاورمیں ہوگا،ہمارا مقصد ملک میں اتفاق رائے اور وحدت کو پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور ہمارے ساتھ ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کی، انکاکہنا تھا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے دورے کئے، رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس خیبر پختونخوامیں کرنے جا رہے ہیں، تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام سے رابطے کئے، پوری قوم کو ایک ہی روز عید اور روزہ کرانے کے لئے کوشش جاری ہے، تمام علماء اور مشائخ کی بھی یہی خواہش ہے۔ہمارا مقصد ملک میں اتفاق رائے اور وحدت کو پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور ہمارے ساتھ ہے، قوم کی امیدیں ہم سے ہیں اور اللہ ہمیں اس میں سرخرو کرے، علماء کرام اور عوام ہمارا ساتھ دیں۔ 13 اپریل کو پشاور میں ہونے والے اجلاس میں تعاون درکار ہے، مرکزی کمیٹی پشاور میں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں زونل کمیٹیاں بیٹھیں گی۔ کورونا کی لہر خطرناک ہو چکی ہے اس کے با وجود علماء کو یکجا کر رہے ہیں 
مولانا عبد الخبیر آزاد 

مزید :

صفحہ آخر -