پیپلزپارٹی اصولی اور جمہوری اقدار کا تحفظ کریگی، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی اصولی اور جمہوری اقدار کا تحفظ کریگی، قمر زمان کائرہ

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں پی پی پی پی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ جنرل سکریٹری چوہدری منظور احمد سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاوہ پی ڈی ایم سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متوقع سیاسی تبدیلیوں پر گفتگو کی گئی قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی ایم میں اختلاف سے اپوزیشن سیاست کو دھچکا لگا سینٹ الیکشن سمیت دیگر معاملات میں اپوزیشن کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی اصولی اور جمہوری اقدار کا تحفظ کرے گی اور قومی معاملات میں قوم کو مایوس نہیں کرے گی چوہدری منظور نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے اور زندگی دوبھر کر دی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کی سیاست کو مخصوص سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا مسلم لیگ ن کے چند نادان دوستوں نے اتحاد کو کو نقصان پہنچایا اور اب بھی ان کی بیان بازیاں حکمرانوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں پیر صفدر شاہ نے کہا کہ پاکستان مختلف مسائل کا شکار ہے قومی قیادت کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ہوگا صرف اپنی مخصوص سیاسی ترجیحات اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کو تباہی کی طرف دھکیلنا عوام دشمنی ہے اس موقع پر چوہدری محمد اسلم گل اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

قمرزمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -