شاہد خاقان نے پی آئی اے کو تباہ کیا اب پی ڈی ایم کو کر رہے ہیں،منظوراحمد

 شاہد خاقان نے پی آئی اے کو تباہ کیا اب پی ڈی ایم کو کر رہے ہیں،منظوراحمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہاہے کہ ایئر بلیو طیارے کی طرح پی ڈی ایم کو بھی پہاڑوں سے ٹکرا دیا گیا ہے شاہد خاقان نے پہلے پی آئی اے کو تباہ کیا اور اب پی ڈی ایم کو کر رہے ہیں،شاہدخاقان کو سیاسی اتحاد اور ذاتی کمپنی میں فرق تک معلوم نہیں میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ جونیئرز کے احکامات ماننے کے عادی سیاستدان نے سینئر اتحادیوں کو شوکاز بھیج دیا سیاسی اتحادوں کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ کسی پارٹی کو نوٹس جاری ہوا ہو انہوں نے کہا کہ کاروبار سے سیاست میں آکر سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو سیاسی اخلاقیات سیکھنی چاہیے جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب نے مزید کہا کہ لگتا ہے شاہد خاقان عباسی اور انکی پارٹی نے اپنی غلطیوں سے بھی کچھ نہی سیکھا۔

منظور احمد

مزید :

صفحہ آخر -