ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز  کی ہفتہ وار چھٹی کا اعلان

  ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز  کی ہفتہ وار چھٹی کا اعلان

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہفتے میں ایک دن ویکسی نیشن سنٹرز بند کرنے کی منظوری دے دی، چھٹی والے دن  سنٹرز میں ویکسین منتقلی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا تعین کرلیا گیا، این سی او سی نے ویکسی نیشن سینٹرز کی جمعے کے روز ہفتہ وار چھٹی کی منظوری دے دی، جمعے کے روز تمام ویکسینیشن  سنٹرز بند رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کا صوبوں کو ویکسی نیشن  سنٹرز کی ہفتہ وار چھٹی سے متعلق مراسلہ بھی دیا گیا ہے، این سی او سی نے مراسلہ صوبائی چیف اور ہیلتھ سیکریٹریز کو ارسال کیا۔ ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن  سنٹرز کی ایک چھٹی سے انتظامیہ اور عملے کو سہولت ہوگی اور عملے کو آرام کا موقع ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز کرونا ویکسی  سنٹرز میں ویکسین منتقلی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔

چھٹی 

مزید :

صفحہ آخر -