کراچی، دکان میں سلنڈردھماکہ، خاتون 2بچوں سمیت جاں بحق، 5افراد زخمی 

کراچی، دکان میں سلنڈردھماکہ، خاتون 2بچوں سمیت جاں بحق، 5افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک پیزا شاپ میں سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں راہگیر خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق جبکہ کے الیکٹرک کے 2اہلکاروں سمیت5افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ گلستان جوہر تھانے کی حدود میں گراؤنڈ گارڈن اپارٹمنٹ کی دکانوں میں بنی ایک پیزا شاپ میں ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت دکان بند تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے 3دکانیں تباہ ہوگئیں اور ایک گاڑی بھی الٹ گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی گئی، دھماکے کے باعث متاثرہ جگہ پر افراتفری پھیل گئی۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افرد گلستان جوہر بلاک 4 کے رہائشی ہیں، خاتون اپنے بچوں کے ساتھ بھائی کے گھر آئی تھیں جہاں عمارت کی سیڑھیوں پر پہنچتے ہی دھماکہ ہوگیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ اطراف میں کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر متاثرہ جگہ کو سیل کردیا اور اطراف میں موجود افراد کو فوری طور پر متاثرہ مقام سے دور جانے کی ہدایت کی۔چھیپا ویلفیئر کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے، زخمیوں کو گلستان جوہر کے قریب ہی واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا جبکہ لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق 32 سالہ سعدیہ علی، اس کی 4 سالہ بچی فاطمہ علی اور دوسالہ بیٹے عبداللہ علی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔اس واقعے کے دو زخمیوں برہان اور وقار کو بھی جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جاں بحق دونوں بچے بہن بھائی جبکہ خاتون ان کی والدہ ہے۔واقعے میں زخمیوں کی شناخت 35سالہ برہان،25سالہ جاوید،25سالہ ریحان،30سالہ علی اکبراور30سالہ فہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -