این ٹی ڈی سی نے جامشورو کے  ڈی اے ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا  کام قبل ازوقت مکمل کرلیا

این ٹی ڈی سی نے جامشورو کے  ڈی اے ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا  کام قبل ازوقت ...

  

لاہور (پ ر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے 130کلو میٹر طویل 220کے وی جامشورو - کے ڈی اے33 (کراچی)ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی / اپ گریڈیشن کا کام قبل ازوقت مکمل کرلیا۔ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کرونا وائرس کے باعث مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود مقررہ ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کیا گیا۔ ٹرانسمیشن لائن کو31 مارچ 2021  یا اس سے پہلے انرجائز کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کی تکمیل کے نتیجے میں نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک نیٹ ورک کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی جس سیگرمیوں کے دوران کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی میں یہ اضافہ 500 کے وی اور 220 کے وی نیٹ ورکس سے 650 میگاواٹ اور 132 کے وی نیٹ ورک کے ذریعے 150 میگاواٹ ونڈ پاور پر مشتمل سپلائی انتظامات کے علاوہ ہے۔ اس طرح، نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو  1100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے کراچی میں بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 این ٹی ڈی سی

مزید :

صفحہ آخر -