مختلف شہروں میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، سرکاری اراضی واگزار

مختلف شہروں میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ، میلسی(خبر نگار، نیوز رپورٹر، تحصیل رپورٹر، بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ گروپوں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر نے گذشتہ روز چک نمبر 144 ڈبلیو بی میں کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال اور پولیس فورس کے ہمراہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین تنویر حسین وغیرہ کیخلاف آپریشن کیا اور ان کے قبضہ سے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی 156 کنال زرعی اراضی واگزار کرائی اور مذکورہ رقبہ پر قابضین(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 کی جانب سے کاشتہ فصل گندم کو غذائی قلت کے پیش نظر محفوظ کر لیا گیا اور سرکاری اہلکار کو سپردار مقرر کرتے ہوئے قبضہ حوالے کر دیا اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق علی ڈوگر نے کہا کہ ناجائز قابضین کیخلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری رہے گی۔موضع پکا سندیلہ میں ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کی 24کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔قابضین نے بیس سال سے سرکاری اراضی پر فش فارم بنایا ہوا تھا۔پکا سندیلہ میں دیگر قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے کاروائی رواں ہفتے کی جائیگی۔ریونیو زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنئیر امجدشعیب ترین کی ہدایت پر اوراسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب کی نگرانی میں ریونیو عملہ فیلڈ نے موضع پکا سندیلہ میں بیس سال سے سرکاری اراضی پر قابض مٹھو سندیلہ سے 24کنال اراضی واگزار کروا لی ہے۔مٹھو سندیلہ نے مبینہ طور پر سرکاری اراضی پر خلاف قواعد فش فارم بنائے ہوئے ہیں اور سرکاری تاوان دینے سے بھی انکاری تھا۔مذکورہ اراضی کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ریونیو زرائع کے مطابق پکا سندیلہ میں راجپوت اقوام کے قبضے میں سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کے لیے فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں۔اور کسی بھی وقت بڑی کاروائی کی جائیگی۔علاوہ ازیں مٹھو سندیلہ سے واگزار کروائی گئی اراضی کی دیکھ بھال و نگرانی کے لیے ریونیو حکام نے موضع پکا سندیلہ کے نمبردار یونس کو سپرددار مقرر کیا یے۔ڈپٹی کمشنر کی سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف بڑی حکمت عملی۔ موضع رکھ عمر بدھ میں پراونشل گورنمنٹ کی ملکیتی 100 کنال سے زائد اراضی واگزار اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری اراضی پر لگی گندم کی کٹائی کے لئے کام شروع کرادیا کاشت شدہ گندم کی آمدن سرکاری خزانے میں جمع ہوگی اسسٹنٹ کمشنر۔تفصیل کے مطابق تھرمل پاور کے نزدیک موضع رکھ عمر بدھ میں کالرو، ملحہ بھرانی برادری نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے کاشتکاری کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین نے سرکاری اراضی پر قابضین کی حوصلہ شکنی اور سرکاری اراضی کو واہگزار کرانے کے لئے ایک حکمت عملی تیار کرکے عملی اقدامات شروع کردئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب نے ریونیو عملہ کے ہمراہ موضع رکھ عمر بدھ میں پراونشل گورنمنٹ کی ملکیتی 100 کنال سے زائد اراضی پر قابضین سے نہ صرف قبضہ واگزار کریا بلکہ اراضی پر لگی گندم کی کٹائی کے لئے تھریشر لگا کر تیار گندم کو قبط کرکے گندم سے ہونی والی آمدن کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے کام شروع کردیا یے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کاروائیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر کیجانب سے دے جانے والے ٹاسک کے مطابق تحصیل بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واگزار