بارشیں،انسداد ڈینگی مہم تیز کرنیکا فیصلہ، ٹیموں کو اہم ٹاسک

بارشیں،انسداد ڈینگی مہم تیز کرنیکا فیصلہ، ٹیموں کو اہم ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار)   بدلتے موسم اور حالیہ بارش کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت گزشتہ روز انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود، آبگینے خان،سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن اور سی ڈی او فاطمہ خان نے شرکت کی۔جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سرویلنس مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس مہم حقائق پر مبنی ہونی چاہیے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
۔ہر ڈینگی سرویلنس ٹیم کو روزانہ 20سے 25 سپاٹ چیک کرنے کا ٹارگٹ دیا جائے۔ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے لئے صرف تصویریں لے لینے سے مقصد حاصل نہیں ہوجاتا، علی شہزاد نے کہا کہ محکمہ صحت ڈینگی سرویلنس ٹیموں میں اضافہ کرے اور مختلف محکموں کے اینڈرائیڈ یوزر کی تعداد بھی بڑھائی جائے اور انکی ٹریننگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ 2413 ہاٹ سپاٹ کی سو فیصد سرویلنس یقینی بنائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ زیرو اینڈرائیڈ یوزر کی رپورٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن محکموں کی ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے کارکردگی بہتر نہیں انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ضلع کی جیلوں میں بھی ڈینگی سرویلنس کی جائے۔ 
ٹاسک