ملتان،مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،زیورات ودیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کیمطابق تھانہ سیتل ماڑی کیعلاقے راجہ پور برکت حسین سے تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کیزور پر موٹرسائیکل سمیت نقدی12ہزار و موبائل (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ نیوملتان کیعلاقے قذافی کالونی غلام زکریا سے دوڈاکو نے گن پوائنٹ پر تین تولہ سونا،7ہزار نقدی سمیت موبائل لیگئے،تھانہ دہلی گیٹ کیعلاقے محمد مدثر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،واقعات کی اطلاعات پر پولیس مصروف کارروائی ہے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے مسلح ڈاکونے دوران واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔ملزم موقع سے فرار ہوگئے،تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا جو جانبر نہ ہوسکا۔تفصیل کیمطابق قصبہ مڑل کا رہائشی جاوید اقبال اپنیبھائی ظفر اقبال کیہمراہ اپنی کار میں سوارہوکر گھرجارہے تھے کہ قصبہ مڑل بازار کیقریب دومسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی چار ہزار چھین لی،جاوید اقبال کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے فائرنگ شروع کردی اور زخمی کرکے فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو پرائیویٹ گاڑی سے سیریس حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر قصبہ مڑل منتقل کیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی خالق حقیقی سے جاملا،پولیس نے نامعلوم ڈاکو کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
وارداتیں