چولستان میں وائلڈ لائف انسپکٹرز کی من مانیاں  بڑھ گئیں، تنویر حسین سیدکی پریس کانفرنس

چولستان میں وائلڈ لائف انسپکٹرز کی من مانیاں  بڑھ گئیں، تنویر حسین سیدکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   خان پور(نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری  تنویر (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
حسین سید سابق ممبر پنجاب اسمبلی وتحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ،صدر بار میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ،جام ناصر فیاض ایڈووکیٹ،سید حسین بادشاہ،محمد عمران عباسی ایڈووکیٹ ودیگر نے رہائش گاہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چولستان میں ہر پاکستانی کو جانے کا حق حاصل ہے یہ صرف وائلڈ لائف افسران کے غیر قانونی شکار ار  کیلئے   نہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ کوئی پاکستانی خواہ وہ چولستانی کیوں نہ ہو اسکو چولستان میں داخل ہوتے ہی اپنے عقوبت خانوں میں لے جا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر ز ودیگر نے روہی کے علاقہ بجنوٹ میں اپے ٹارچر سیل قائم کر رکھے ہیں۔چند روز قبل وائلڈ لائف کے انسپکٹر شاہ رسول نے چولستان میں تفریح کیلئے آنے والے احمد پور شرقیہ کے رہائشی بزرگ یارمحمد کو اپنے ٹارچر سیل میں لے جاکر اسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسکو ناک سے زمین پر لکیریں نکلوائیں تنویر حسین سید نے مزید یہ انکشاف کیا کہ سرگودھا کے ریائشی احمد نواز ننگیاڑا نامی زمیندار کو بھی انسپکٹر شاہ رسول،انسپکٹر کلیم سرفراز اور گیم ووچراختر نے اپنے ٹارچر سیل میں لٹا کر اسے بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے بھی توجہ کرائی جو کہ انسانیت کی تذلیل ہے انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ان اہلکاروں کی طرف سے لوگوں پر تشدد کی ویڈیوبھی صحافیوں کو دکھائی  حسین سید نے انسپکٹر کلیم سرفراز کی ایک خاتون کے ساتھ نیم برہنہ تصاویر اور لوگوں پر بہمانہ تشدد کی ویڈیوز بھی دکھائیں۔اس موقع پر قمر اقبال جتوئی،ریاض بلوچ،راؤ شفیق،سمیع الحق بھٹہ،جام عبدالمجید جاوید،فیاض بلوچ،راشد اویسی،ملک اشرف،میاں امداد الحق،شاہد رحمانی،علی حیدر شاہ،فلک شیر،رانا نوید،سید فواد شاہ ودیگر موجود تھے۔ 
پریس کانفرنس