بھرتیوں میں مبینہ حق تلفی، ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن جج مظفر گڑھ کو کیس کی سماعت کا حکم

بھرتیوں میں مبینہ حق تلفی، ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن جج مظفر گڑھ کو کیس کی سماعت کا ...

  

  ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 مزمل اختر شبیر نے سیشن کورٹ مظفرگڑھ میں بھرتیوں میں مبینہ حق تلفی سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کو پٹیشنر کو سماعت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر منیر حسین نے کونسل باصر خان سکھانی کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ریٹائرڈ فوجی ہے اور چوکیدار کی آسامی کے لیے سیشن کورٹ مظفرگڑھ میں درخواست گزاری،انٹرویو دیا۔ بھرتی کے اشتہار میں تھا کہ ریٹائرڈ فوجی کو ترجیح دی جائے گی لیکن اس کے باوجود سائل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے رٹ پٹیشن کو نمٹاتے ہوئے سیشن کورٹ مظفر گڑھ کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -