امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عوام کا تعاون ضرورری، خرم علی 

امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عوام کا تعاون ضرورری، خرم علی 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت کی ترجیحات کو فوکس کریں کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوام اور پولیس کے درمیان قربت بڑھائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ملتان ریجن کی کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کا جائزہ لیا گیا ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایت کی کہ مجرمانہ ریکارڈ مختلف سزاں کے حامل ایس ایچ (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

اوز کو لائین حاضر کریں صاف ستھرے ریکارڈ کے حامل افسران ایس ایچ او لگائیں.اجلاس میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیااجلاس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ،ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت،ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم،اے ڈی آئی جی و ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی،پی ایس عبدالقادر،ریڈر محمد نعیم،انسپکٹر سیکیورٹی رفاقت علی،انچارج آئی ٹی محمد حنیف  شریک تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان ریجن میں دوماہ میں 65 جرائم پیشہ گروہ گرفتار کئے گئے۔ 187 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا 28977836 روپے مالیت کی ریکوری کی گئی اس دوران 7 پولیس مقابلے ہوئیان مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک4 زخمی 3 گرفتار ہوئے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 764 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے 28 ہزار 579 گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئیمنشیات کے خلاف مہم میں 1671 کلوگرام افیون،566.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی 9 کلو 905 گرام ہیروئن،265.5 کلو گرام بھنگ بھی برآمد ہوئی 7671 لیٹر لاہن اور 30 ہزار800 بوتل شراب برآمد کی گئی ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ منشیات فروشی کو ہر صورت روکا جائے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے سزائیں دلائیں عوام میں احساس تحفظ کو اجاگر کریں عوام کا تعاون حاصل کر کے معاشرتی و اخلاقی جرائم ختم کریں۔

خرم علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -