جتوئی، ڈاکوؤں کی یلغار، متعدد دکانیں لوٹ کر فرار، متاثرین کا احتجاج

جتوئی، ڈاکوؤں کی یلغار، متعدد دکانیں لوٹ کر فرار، متاثرین کا احتجاج

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ شہر سلطان کی حدود  میں ایک ہی رات میں ایک درجن سے زائد ڈاکوں نے ایک درجن دکانوں کے تالے توڑکرلاکھوں کا سامان لوٹ لیا،چوکیداروں کو  پھینک دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں تھانہ شہر سلطان کی حدود میں،بھنبھو سندیلہ مارکیٹ میں رات کی تاریکی میں ڈاکوں نے مارکیٹ پر ہلہ بول دیا چوکیداروں عبدالغفاراورحقنواز کی مشکیں کس کرکے ایک سائیڈ پر پھینک دیا اور تسلی سے ایک درجن دکانوں، ساجد سندیلہ کی پرچون کی دکان، حاجی محمد اقبال نائچ کی پرچون کی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

دکان،صفدر کورائی کی کریانہ کی دکان،غلام۔عباس نائچ کی کریانہ کی دکان،صفدرماپاکی کی کریانہ دکان،مظہرحسین فوجی کریانہ دکان،طارق سندیلہ موبائل شاپ، شفیق موہانہ کھاد،سپرے،آٹا، ناصر سندیلہ کھاد سپرے،محمد ناصر کھاد سپرے،مستری وسیم ورکشاپ سیموٹرسائیکلیں نقدی اورلاکھوں کا سامان لیاڑے۔ شہرسلطان پولیس کوواقعہ کی اطلاع دی گئی مگر پولیس بروقت نہ پہنچی ڈاکوں تسلی سے واردات کرکے فرار ہوگئیبروقت نہ پہنچنیپراہل علاقہ نے جتوئی کلروالی روڑ بلاک کرکے سخت احتجاج کیا۔ پولیس کا ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پراہل علاقہ نے روڑ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -