رحیم یارخان، چوری کی15وارداتیں، ملزم زیورات، نقدی لیکر فرار

رحیم یارخان، چوری کی15وارداتیں، ملزم زیورات، نقدی لیکر فرار

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)چوری کی 15 وارداتیں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل موٹر بجلی سولر پلیٹس پیٹر انجن اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 97 کے رہائشی محمد رمضان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان منیر احمد وغیرہ نے 9 لاکھ روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات موضع اوبتہ کے رہائشی محمد زاہد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 3 لاکھ 89 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات غوث پور کی رہائشی عشرت جلیل کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان بلال احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 17 ہزار روپے کی نقدی اور سولر پلیٹس چرا لی چوتھی واردات (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

اکرم آباد کے رہائشی ہری چند کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان گلاب وغیرہ نے 1 لاکھ 35 ہزار روپے کی نقدی اور برتن چرا لیے پانچویں واردات نیازی کالونی کے رہائشی غلام مصطفی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات جدہ ٹان کے رہائشی محمد کلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات ماڈل ٹان کے رہائشی ذیشان خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات موضع دھاند کے رہائشی مشیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیانویں واردات رشید آباد کے رہائشی افتخار علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 38 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات چک 86 کے رہائشی ریاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمد طیب نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات میونسپل ٹان کے رہائشی ناصر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات گیمل پیر کے رہائشی محمد ندیم خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 9 ہزار روپے مالیت کی موٹر بجلی چرا لی تیرہویں واردات باکھل لاڑ کے رہائشی محمد خالد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹس چرا لی چودھویں واردات چک 64 کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا جبکہ پندرہویں واردات باہن والا کے رہائشی اللہ ڈتہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد اقبال 2 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -