وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان، تیاریاں آخری  مراحل میں داخل، انتظامیہ کی دوڑیں 

وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان، تیاریاں آخری  مراحل میں داخل، انتظامیہ کی دوڑیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان  (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے متوقع دورہ ملتان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ کا دورہ اسی ہفتے متوقع ہے۔انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع لیبر ویلفیئر کمپلیکس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سردار عثمان بزدار 992 فلیٹس کی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
چابیاں صنعتی ورکرز کے حوالے کریں گے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لیبر کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے گزشتہ روز لیبر ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا۔مختلف فلیٹس، بلاکس اور سڑکوں کی صفائی کا جائزہ لیا اور لیبر کمپلیکس کی گرین بیلٹس اور اطراف کی سڑکوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے صفائی کے بہترین انتظامات پر ورکرز کو شاباش دی۔
تیاریاں