پی سی جی اے، ٹاسک فورس کمیٹی کی زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک سے ملاقات قرضوں کی فراہمی طریقہ کار کے حوالے سے تبادلہ خیال، تعاون کی یقین دہانی
ملتان (نیوز ر پو رٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل کی قائم کردہ ٹاسک فورس کمیٹی نے زرعی ترقیاتی بینک کے زونل چیف قربان علی سے ملاقات کی۔ پی سی جی اے کمیٹی نے کپاس کے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے کم ترین مارک اپ پر قرضوں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
کی فراہمی کو یقینی بنانے اور قرضوں کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اہم تجاویز پر بات چیت کی۔کپاس کے 12.5 ایکڑ تک رقبہ رکھنے والے کاشتکاروں کو زرعی ترقیاتی بینک 10 فیصد سبسڈی دے کر صرف 2.5 فیصد سالانہ مارک اپ پر 50 ہزار سے 15 لاکھ تک قرضے فراہم کر رہا ہے۔ کاشتکارطویل مدتی قرضہ برائے ڈویلپمنٹ 5 سے 7سال تک کے لیے حاصل کر سکتا ہے جبکہ کھاد و پیسٹی سائیڈز کے لیے ایک سال تک کا سیزنل قرضہ باآسانی حاصل کر سکتا ہے۔زرعی ترقیاتی بینک ڈیفالٹر کاشتکاروں کو بھی ڈیفالٹ شدہ رقم کی ادائیگی کی صورت میں 2 سے 3 دن میں ری فنانسنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور حکومت پنجاب بھی ای کریڈت سکیم کے زریعے رعایتی مارک اپ پر زرعی قرضوں کا اجرا کر رہی ہے۔زونل چیف نے کمیٹی کو بتایا کہ کپاس کی فصل کی بہتری کے لیے زرعی ترقیاتی بینک کے پریذیڈنٹ بھی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جس سے کراپ میں بہتری متوقع ہے۔ متفقہ طور پر طے پایاکہ پی سی جی اے و زرعی ترقیاتی بینک مل کر کاٹن کاشتکاروں کو کاٹن کے فروغ کے لیے راغب کریں گے اور ان کو موبائل کریڈٹ سروسز کے ذریعے قرضوں کی سہولیات و رہنمائی کی سروسز مہیا کی جائیں گے۔پی سی جی اے زرعی ترقیاتی بینک کے بھر پور تعاون سے کاٹن کراپ کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں و وسائل بروئے کار لائیں گے اور انشااللہ آئندہ سیزن کاٹن کراپ میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔ کمیٹی میں میاں فضل الہی، سابق چیئرمین سہیل محمود ہرل، ایگزیکٹوممبر خواجہ محمد ارشد، خواجہ نصیرالدین اور سیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک ہیں۔
یقین دہانی