خانپور، بھرتیاں، کوٹے کی غیر منصفانہ تقسیم  کیخلاف وکلاء، کلرکوں کا احتجاجی مظاہرہ

خانپور، بھرتیاں، کوٹے کی غیر منصفانہ تقسیم  کیخلاف وکلاء، کلرکوں کا ...

  

  خان پور(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ سیشن کوٹ رحیم یار خان میں بھرتیوں کے خلاف اپر پنجاب کے اضلاع کو کوٹا دینے کے خلاف اور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف بار ایسوسی ایشن خانپور کے وکلاء اورکلرکس نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہروں میں وکلا چوہدری (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

نعمان نواز ایڈووکیٹ،سردار الیاس خان لولائی ایڈوکیٹ، چوہدری ریاض احمد ایڈوکیٹ،ریاض اقبال ایڈوکیٹ،جمیل پنوار ایڈوکیٹ،ارشاد خان دستی ایڈوکیٹ،صدر کلرکس بار ایسوسی ایشن مہر محمد بلال سیال آزاد، الیکشن کمیٹی ممبر شبیر احمد پٹھان،فضل خان عباسی، نعمان خٹک، چوہدری عامر علی کے علاوہ دیگر درجنوں وکلاء اورکلرکس نے شرکت کی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری نعمان نواز ایڈوکیٹ اور سردار الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس پنجاب اور چیف جسٹس سپریم کورٹ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے یہ اشتہارکینسل کرتے ہوئے نیا اشتہار جاری کریں جس میں صرف ضلع رحیم یار خان کا کوٹہ ضلع رحیم یار خان کو ہی دیا جائے کلرک بار ایسوسی ایشن خان پور کے صدر مہر بلال سیال آزاد نے کہا کہ ہماری ضلع رحیم یار خان کی عوام کے ساتھ بہت ظلم کیا جا رہا ہے غریب لوگ کہاں پر جائیں پہلے ہی یہاں پر نوکریاں کم ہیں بے روزگاری زیادہ ہے اپر پنجاب کی سیٹوں میں ہمارا کوٹہ نہیں ہے لیکن ضلع کی جو بہت کم سیٹیں آئی ہیں اس میں بھی اپر پنجاب کو حصہ دیا جارہا ہے جو کہ اس ضلع کے ساتھ نا انصافی ہے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -