پراسیکویٹر آفس پنجاب، 17نائب قاصدوں  اور دیگر ملازمین کی ترقی، شفارشات پر فیصلے

پراسیکویٹر آفس پنجاب، 17نائب قاصدوں  اور دیگر ملازمین کی ترقی، شفارشات پر ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 17 نائب قاصدوں‘ایک ڈرائیور(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کوجونیئر کلرک کے عہدہ پرترقی دیدی گئی‘پہلی مرتبہ نائب قاصدوں اورڈرائیورزکیلئے مخصوص 20 فیصد کوٹہ پرترقی کاعمل مکمل کیاگیا۔ پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر 17 نائب قاصدوں اور ایک ڈرائیور کو سکیل نمبر آ تا 4 کے لئے مخصوص کوٹہ برائے جونیئر کلرک  بی ایس 11 کے عہد ے پر ترقی دیتے ہونے  انکی بطور جو نئیر کلرک تقرری کر دی۔ ترقی حاصل کرنے والوں میں ریاض علی (ڈرائیور)، صائمہ جاوید، سہیل محمود، نصیر احمد، عامر نیاز، راشد محمود، محمد سعید، محمد آصف، شہزاد احمد، محمد یوسف، محی الدین عارف، محمد رفیق، تنویر احمد، خورشید اقبال، خرم شہزاد، عبد الرشید، رضوان حمید اور محمد عثمان (نائب قاصد)شامل ہیں۔ جملہ نائب قاصد وں  اور ڈرائیور کی ترقی سکیل 1 تا 4 کیلئے مخصوص 20 فیصد کوٹہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ مذکورہ کوٹہ کے تحت ترقی کیلئے 411 نائب قاصد اور ڈرائیور حضرات نے ٹائپنگ ٹیسٹ دیا جن میں سے صرف 18 امیدواروں نے ٹائپنگ ٹیسٹ پاس کیا یاد رہے کہ دفتر پراسیکوٹر جنرل پنجاب کے قیام سے لیکر آج پہلی بار نائب قاصدوں اور ڈرائیور حضرات کیلئے مخصوص 20 فیصد کوٹہ پر  ترقی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

ترقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -