مظفر آباد، گھر کے5افرادبے ہوش،نقدی  زیورات غائب، پولیس کارروائی شروع

مظفر آباد، گھر کے5افرادبے ہوش،نقدی  زیورات غائب، پولیس کارروائی شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ مظفر آبادکے علاقے ایک ہی گھر کے بچوں سمیت پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔جن کو بیہوشی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 کی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کیمطابق رکن والا موضع سلطان پور کا رہائشی 32 سالہ بشیر احمد اپنے اہل خانہ بیوی 30 سالہ نزیراں مائی،والدہ 60سالہ اکبرمائی،بیٹی 12سالہ امینہ اور بیٹے 13سالہ حسنین کیہمراہ اپنیگھر میں موجود تھے کہ زینب بی بی جو دس سے بارہ سال قبل بشیر احمد کی ہمسائی رہ چکی ہے گھر ملنے آئی تو کھانے میں نشہ آور چیزملادی اور اہل خانہ نیم بیہوش ہوگئے،زینب بی بی نے بیہوشی کی حالت میں گھر سے نقدی80ہزار وزیورات وغیرہ اٹھاکر فرار ہوگئی،قریبی رشتے داروں کیگھر آنے پر اہل خانہ کو بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر علاقہ پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیہوش ہونے والے افراد کو ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر شیرشاہ شفٹ کیاگیا جہاں ڈاکٹرز کیمطابق متاثرہ افراد کی حالت ٹھیک بتائی جاتی ہے اور پولیس نیاہل خانہ کیبیان کیبعد ملزمہ کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ 

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -