ملتان، پبلک لائبریری اپ گریڈ کرنیکی منظوری
ملتان (سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پبلک لائبریری کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
لائبریری سے ملحقہ ریڈنگ ہال، 3 واش رومز، 1 کینٹین بنائی جائے گی۔ کینٹین کو آؤٹ سورس کرکے لائبریری کیلئے ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈی سی ملتان علی شہزاد کے ہمراہ پبلک لائبریری کا دورہ کیا۔کمشنر نے کارپوریشن کو موجودہ لائبریری کی تزین و آرائش کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعمیر و مرمت میں خطہ کی ثقافت اور جدید تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کتب بینی کے شوقین افراد کیلئے لائیبریری کی تزین وآرائش خوشی کا باعث ہوگی۔ مہذب قومیں کتابوں سے اپنا تعلق برقرار رکھتی ہیں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لائبریری کی اپ گریڈیشن پر 94 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔بعد ازاں کمشنر جاوید اختر محمود، ڈی سی علی شہزاد نے قلعہ کے اطراف کا دورہ کیا اور ممکنہ ترقیاتی سکیموں بارے مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا۔
منظوری