جینکو، ملازمین کی تنخواہیں بند، متعلقہ  حکام کو نوٹس، آئندہ پیشی پر ریکارڈ طلب

جینکو، ملازمین کی تنخواہیں بند، متعلقہ  حکام کو نوٹس، آئندہ پیشی پر ریکارڈ ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  تھرمل پاور سٹیشن مظفرگڑھ جینکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے عدالتی حکم پر 2015 سے 201(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

9 تک ملازمین کو دی جانے والی تنخواہیں واپس لینے اور آئندہ تنخواہ نہ دینے کا نادر شاہی حکم جاری کردیا چنانچہ ملازمین ثاقب منیر وغیرہ نے ہائی کورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا جس پر مسٹر جسٹس جواد حسن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ پیشی پر ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ تھرمل پاور اسٹیشن مظفرگڑھ اور دیگر انتظامیہ نے ورکرز کی تنخواہیں روک دی تھی اور انھیں مختلف طریقوں سے پریشان کر رہے تھے جس پر انہوں نے 2015 سے 2019 کے دوران متعدد بار عدالت عالیہ کے حکم کے تحت اپنی تنخواہیں وصول کیں انہوں نے اپنی تنخواہوں پر نظرثانی کی درخواست دی تو چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے تنخواہیں واپس لینیے کا آفس آرڈر جاری کردیا۔

ریکارڈ طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -