ضلع بھر میں گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ تیار

ضلع بھر میں گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ تیار

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے بھرپور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5/اپریل  تا 7/اپریل کے دوران 2105دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کیا۔ اس دوران 106مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور پر 138500/-روپے جرمانہ عائد کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تنبیہ کی ہے کہ اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں ہوں۔

شکنجہ تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -