احتساب کاعمل دوست، دشمن کی تفریق سے آزاد، جہانگیر ترین کے تحفظات دور ہونے چاہئیں: شہزاد اکبر 

  احتساب کاعمل دوست، دشمن کی تفریق سے آزاد، جہانگیر ترین کے تحفظات دور ہونے ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ملزم اور مجرم میں فرق ہوتا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں ہی واضح کردیا تھا کہ احتساب کا عمل سب کے ساتھ ہوگا جس میں دوست بھی شامل ہیں اور دیگر لوگ بھی۔فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ہم میں سے ہیں اگر ان کے تحفظات ہیں تو وہ دور ہونے چاہیے لیکن یہ کہنا کہ فرد واحد کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسا نہیں ہے۔علاوہ ازیں شہزاد اکبر نے کہا کہ ایوب خان کے دور سے چینی کا مسئلہ چل رہا ہے، قیمتوں میں اضافہ کوئی نہیں بات نہیں لیکن گزشتہ 5-4 دہائیوں میں جو ایک کام نہیں ہوا وہ یہ ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت اور منافع کتنا ہونا چاہیے اور صارف کو کتنے روپے فی کلو چینی دستیاب ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چینی سے متعلق ایک قانون 1998 اور 1977 کا ہے جبکہ پچھلی ایک دہائی میں عدالتوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ اشیاء ضروریات کی قیمت اور اس کی ترسیل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کا مصنوعی بحران ختم کرنے کے لیے چینی کی قیمت مقرر کرنا ضروری ہے۔شہزاد اکبر نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ ایکس مل قیمت مقرر کرتے ہوئے شوگر ملز کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں ان کے 15 فیصد سے زائد منافع کی شرح بھی رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز یہ دعویٰ نہیں کرسکتے کہ حکومت چینی کی قیمت مقرر نہیں کرسکتی کیونکہ ہمارے اقدام کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ ایکس مل قیمت کے بعد شوگر ملز کو ایف آئی اے، ایف بی آر سمیت دیگر ادارے تنگ نہیں کریں گے کیونکہ قیمت مقرر ہوگی تو شفافیت برقرار رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے فراہم کردہ ڈیٹا پر چینی کی قیمت مقرر کی جاتی تو مزید 5 سے 6 روپے کم ہوتی۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ ہرگز ایسا نہیں ہے کہ کسی ایک گروہ، شوگر ملز یا شخص کو نشانہ بنایا جارہا ہے، احتساب کا عمل سب کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شوگر کمیشن رپورٹ کے تناظر میں کابینہ نے تین ہدایات جاری کیں، کرمنل نوعیت کے معاملے کو نیب اور ایف آئی اے کو بھیجی گئیں جبکہ انتظامی نوعیت کے مسائل کے بارے میں صوبوں کو مطلع کیا گیا اور آخری کا تعلق ریفارمز ہیں جس میں ٹریک کا نظام متعارف کرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام شوگر ملز کے اعلیٰ عہدیداروں کا انٹرویو کیا گیا تو سٹہ بازی والا معاملہ نکلا۔انہوں نے بتایا کہ ان 10 ایف آئی آرز میں 13 ملز یا گروپ بھی زیر تفتیش ہیں۔

شہزاد اکبر

لاہور(نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہاہے کہ صوبائی حکومت چینی مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔حکومت قانون کی طاقت سے اس مافیا کو لگام ڈالے گی۔پی ٹی آئی کا نعرہ احتساب ہے تو یہ نہیں ہوسکتا کہ دوسروں کا احتساب ہو اور اپنوں کا احتساب نہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان نے قریب ترین ساتھیوں سے آغازکر کے یہ پیغام دے دیا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، جس پر انگلی اٹھے گی اس کو جواب دینا پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہانگیرترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔کسی کو قانونی اقدامات پر تحفظات ہیں تو عدالتی فورم موجود ہے۔جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کی سیاست سے کردارختم نہیں ہوا جو ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ گئے ہیں وہ بھی قانون کی پاسداری کیلئے گئے تھے۔یہ بھی نئے پاکستان میں ہو رہا ہے پہلے ایسے نہیں ہوتا تھا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ شہلا رضا کے ٹویٹ پر تردید آچکی ہے۔

فردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -