پنجاب حکومت کابلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے کیخلاف اپیل کا اصولی فیصلہ 

    پنجاب حکومت کابلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے کیخلاف اپیل کا اصولی ...

  

 لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں محکمہ بلدیات اور قانون نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور ابتدائی طور پر اپیل کے ڈرافٹ کے خدو خال بھی واضح کر دئیے گئے ہیں تاہم بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی تحریری آرڈرز کا انتظار کیا جارہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق عدالت عظمی کے تفصیلی تحریری  فیصلے کے موصول ہونے پر فوری اپیل ڈرافٹ کو حتمی شکل دے کر عدالت عظمی سے رجوع کیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری بلدیات پنجاب نورالا امین مینگل نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس سے انتظامی بحران و مسائل پیدا ہوئے ہیں۔بلدیاتی نظام کو درست سمت پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہاپیل دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے تحریری فیصلے کا انتظار ہے۔

پنجاب حکومت کی اپیل 

مزید :

صفحہ اول -