وزیراعظم کا فحاشی سے متعلق بیان یقینا غلط انداز میں پیش کیا گیاہوگا،جمائمہ 

   وزیراعظم کا فحاشی سے متعلق بیان یقینا غلط انداز میں پیش کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جمائمہ گولڈ سمتھ نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے یقین ہے ان کے بیان کوغلط انداز میں پیش کیا گیا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے لکھا جس عمران خان کو میں جانتی ہوں، وہ خواتین پر نہیں مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنے کے قائل ہیں۔جمائمہ نے اپنے ٹویٹ میں قرآن پاک کی آیت کریمہ کا حوالہ بھی دیا جس میں مومن مردوں کو اپنی نظریں نیچی رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔خیال ر ہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فحاشی کو جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ قرار دیا تھا۔
جمائمہ 

مزید :

صفحہ اول -