نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 22 کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

  نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 22 کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (آئی این پی)   نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 22 کے شرکاء نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی  کے محرکات اور قومی سلامتی کے ماحول سے متعلق بریفنگ دی گئی،شرکاء نے  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 22 کے شرکاء نے بدھ کے روز جنرل ہیڈ کواٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی    کے حوالے سے محرکات  اور قومی سلامتی کے ماحول سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں شرکاء نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سالانہ ایونٹ ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 22 میں پارلیمنٹرینز، سول سرونٹس، مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی نمائندوں سمیت 54 شرکاء نے شرکت کی۔ 
نیشنل سیکیورٹی

مزید :

صفحہ اول -