جہانگرین، بیٹے علی ترین 9 اپریل  کیلئے ایف آئی اے کاطلبی نوٹس 

   جہانگرین، بیٹے علی ترین 9 اپریل  کیلئے ایف آئی اے کاطلبی نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے دونوں باپ بیٹے کو 9 اپریل کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کی روبرو پیش ہونے کیلئے باقاعدہ طلبی نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ 9 اپریل کو 14 ارب 85 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کے ڈیٹا سمیت جہانگیر ترین کو دئیے گئے 5 سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جوابات کے ہمراہ ایف آئی اے میں پیش ہوں۔ واضح رہے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو ان کی شوگر ملز کے حوالے سے طلب کر رکھا ہے مگر وہ ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔ 
ترین پھر طلبی

مزید :

صفحہ اول -