حکومت کا تحریک لبیک  کے مطالبات عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

حکومت کا تحریک لبیک  کے مطالبات عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق تحریک لبیک سے معاہدے کے حوالے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہوئے ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز پربات کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کی جائیگی اور معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کریگی۔
حکومتی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -