نیپرا نے بجلی 64پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی 

      نیپرا نے بجلی 64پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی 

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اور  ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -