پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن پرآگیا

    پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن پرآگیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن پرآگیا۔ بدھ کو پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے مین میں شکست دیکر سیریز 2-1سے جیت لی جس کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن پرآگیا۔پاکستان نے سپرلیگ میں 6میں سے 4میچزجیت کر40پوائنٹس حاصل کیے ہیں،آسٹریلیاکے بھی 40پوائنٹس ہیں،مگر نیٹ رن ریٹ پرپاکستان سے پیچھے ہے،انگلینڈکے بھی 40 پوائنٹس،بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیادپر پہلی پوزیشن پربراجمان ہے ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی اگلی سیریزانگلینڈ کیخلاف جولائی میں ہوگی۔میزبان بھارت کے علاوہ سپر لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں 2023 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ حاصل کریں گی۔

 آئی سی سی

مزید :

صفحہ اول -