این اے 75ڈسکہ، الیکشن کمیشن کا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان، ضمنی انتخابنات کا کوڈ آف کنڈکٹ جاری 

    این اے 75ڈسکہ، الیکشن کمیشن کا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان، ضمنی ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا۔ ای سی پی نے فیکٹ فائنڈنگ کے لیے انکوائری افسر کا تقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوں گے، انکوائری افسر پریذائڈنگ افسران، سیکورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کریگا، انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا، انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گا، انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا، رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ کو عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا، انکوائری آفیسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔ضمنی انتخابات کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا گیا تھا، کوڈ آف کنڈکٹ کی کچھ شقوں کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آرہے ہیں، ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کوڈ آف کنڈکٹ کے متعلق آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اورمانیٹرنگ ٹیمیں کوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد کیلئے فعا ل کردار ادا کریں، عوامی عہدیداران اور ارکان اسمبلی کو حلقوں میں داخلے سے ہرصورت روکا جائے، کسی رکن اسمبلی کوحلقے میں داخل ہونے پر پولیس اورضلعی انتظامیہ کی مدد سے باہرنکالا جائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اورضلعی پولیس افسران الیکشن کمیشن کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنائیں، انتظامیہ کی کسی نرمی یا غفلت کی صورت میں الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کو آگاہ کیا جائے۔

فیکٹ فائنڈنگ انکوائری

مزید :

صفحہ اول -