چینی سکینڈل، مزید 13شوگر ملز  کیخلاف کارروائی شروع

   چینی سکینڈل، مزید 13شوگر ملز  کیخلاف کارروائی شروع

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے مزید تیرہ شوگر ملز کیخلاف کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے کہا ہے اب تک 15شوگر بروکرز سٹہ گرو پس کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شوگر مل مافیا اور سٹہ بازوں کیخلاف کریک ڈاون جا ری ہے، اور اب تک متعدد شوگر ملز مالکان کو گرفتار یا ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے، اب ایف آئی اے نے مزید 13شوگر ملز کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جن شوگر ملز کیخلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، ان میں ہنزہ، اشرف، حسین، سیون اسٹار، شیخو، اتحاد، فاطمہ، کشمیر، میر پور، النور، سورج، ایس جی ایم اور سندھ باد شوگرملز شامل ہیں۔ اب تک 15 شوگر بروکرز سٹہ گروپس کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں، جبکہ ایف آئی اے نے 8شوگر ملز مالکان کو نوٹسز بھجوائے لیکن تاحال کوئی ایف آئی اے پیش نہ ہوا۔ ایف آئی اے کے مطابق مریم نواز کی چوہدری شوگر مل کو 31مارچ کو، حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کو 2اپریل، جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو گروپ کو پہلے 2اپریل کو طلب کیا گیا،پیش نہ ہونے پر اب دوبارہ کل بروزجمعہ9اپریل کو طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، المعیز شوگر مل کو 5اپریل، میاں طیب کی حمزہ شوگر مل کوآج 8اپریل کو طلب کیا گیا جبکہ ہمایوں اختر کی تاندلیانوالہ شوگر مل کو 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

شوگرملز

مزید :

صفحہ اول -