شوگر ملز ماہ رمضان میں چینی 80روپے کلو فراہم کریں: لاہور ہائیکورٹ

  شوگر ملز ماہ رمضان میں چینی 80روپے کلو فراہم کریں: لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کوہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں چینی 80 روپے فی کلو فراہم کی جائے، عدالت نے رمضان میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی جبکہ شوگر کین کمشنر کو حکم دیا کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں،مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے شوگر ملز کی ایک نو عیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی جس میں سرکار ی طور پر شوگر ملز سے 80 روپے کلو کے حساب چینی خریدنے کے احکامات کو چیلنج کیا گیاہے، دوران سماعت عدالت نے حکومت حکام و شوگر ملز کو دو مرتبہ مشاورت کیلئے مہلت دی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاپنجاب کی شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی موجو د ہے جبکہ رمضان میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی کھپت ہوگی،دوران سماعت شوگر ملز کے وکلا ء نے 20ٹن تک چینی 83 روپے کلو تک بیچنے کی پیشکش کی، عدالت کے روبرو فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے پر عدالت نے عارضی بنیادوں پر رمضان کے دوران شوگر ملز سے ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو کے حساب سے خریدنے کا حکم دیدیا،فا ضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ماہ ر مضا ن میں عوام کو چینی ملنی چاہیے، یہ ثواب کا کام ہے، عدالت نے پنجاب کی 40شوگر ملز سے ان کی استطاعت کے مطابق ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی خریدنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چینی کی قیمت کے تعین کیلئے رولز بنانے، ضروری ترمیم کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ا و ر چینی کی قیمت کے بارے میں تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا، درخواست پر مزید کارروائی عید کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -