کورونا، 102اموات، خیبر پختونخواکے 91علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، لاہوریوں کوا یک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ

کورونا، 102اموات، خیبر پختونخواکے 91علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، لاہوریوں کوا ...

  

 اسلام آباد،  پشاور،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک نیوزایجنسیاں)ملک میں لگاتار دوسرے روز کورونا سے 100 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ کیسز کی تعداد بھی ایک بار پھر 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 102 مریض انتقال کر گئے۔وائرس کی تشخیص کے لیے 6 اپریل کو مجموعی طور پر 41 ہزار 699 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.6 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 64 ہزار 373 تک پہنچ چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ چیف سیکریٹر ی خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دوسری جانب کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے شہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے شہر کے 20مقامات کو فری ماسک کی تقسیم کیلئے فائنل کر لیا گیا، ماسک کی تقسیم کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو تفویض کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ریلوے سٹیشن، بادامی باغ بس سٹینڈز، مال روڈ، چائنہ سکیم، شاہ عالم چوک، یتیم خانہ چوک، داتا دربار، چونگی امر سدھو، اچھرہ بازار، دہلی گیٹ، اکبری منڈی، اسلام پورہ، ہربنس پورہ، نشتر بازار، بند روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک، شاہدرہ چوک، جلو موڑ اور اڈا پلاٹ چوک رائیونڈ روڈ پر کیمپس لگیں گے، شہر کے 4 بڑے لاری اڈوں پر 20 لاکھ شہریوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے، لاری اڈا بادامی باغ، جناح بس ٹرمینل ٹھوکر، سٹی بس اڈا اسکندریہ اور جنرل بس سٹینڈ رائے ونڈ سٹی میں شہریوں کو فری ماسک دیئے جائیں گے۔ ایک کیمپ پر 5 لاکھ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -