ای سی سی، صدر،وزیر اعظم کے جہازوں کی مرمت کیلئے33 کروڑ کی منظوری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت خزانہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صدر، وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور دیدی۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ای سی سی نے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پلان کی منظوری دی گئی صدر، وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی،تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ پرزہ جات کی خریداری پر خرچ ہوگی۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے اسکل فار آل پروگرام کیلئے 2 ارب 38 کروڑ جبکہ وزارت توانائی کیلئے 38 کروڑ سے زیادہ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی اسکے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے 28 کروڑ کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے دی جانیوالی یہ رقم آئی ووٹنگ کیلئے کنسلٹنسی اور آلات کی خریداری پر خرچ ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اس سال کی پیش گوئی کے مقابلے میں تیز شرح سے ترقی کرے گی۔اپنے ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف 4فیصد سے زائد رکھیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کا دائرہ کاربڑھانے کوترجیح دیں گے اور ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ای سی سی