42تحقیقی منصوبوں کیلئے بغداد الجدید کمیپس میں خصوصی تقریب

42تحقیقی منصوبوں کیلئے بغداد الجدید کمیپس میں خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور نے 32.5ملین روپے مالیت کے 42تحقیقی منصوبوں کے ایوارڈ لیٹر فیکلٹی ممبران کو جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں آفس آف ریسرچ، انویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ریسرچ گرانٹ پروگرام 2020کے تحت فیکلٹی ممبران کو تحقیقی منصوبوں کے لیٹرز دیئے۔اسلامیہ (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
یونیورسٹی بہاولپور پاکستان میں پہلی یونیورسٹی ہے جہاں پر اپنے ذرائع سے اس طرح کے تحقیقی منصوبے فیکلٹی ممبران کو دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر اپنے خطاب وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فورتھ جنریشن یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے اور اپنے ہاں جاری تدریسی، تحقیقی، پیٹنٹ اور تجارتی پیمانے پر ہونے والی تحقیق کے ذریعے ملک کی دیرپاترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کی کپاس کی اقسام آئی یو بی 222، ایم ایم  58، اور آئی یو بی13کی تجارتی پیمانے پر فروخت شروع ہو گئی ہے جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے بہت بڑا عزاز ہے کہ اس میدان میں پہلی یونیورسٹی قرار پائی ہے جو اپنی تحقیقی مصنوعات فروخت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے میدان میں جامعہ نے محققین کی عملی مدد کی ہے اور 42تحقیقی منصوبے تو محض ایک ابتداء ہے ا ن منصوبوں کی تعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد اقبال اور ان کی ٹیم کو ایک شفاف اور موثر طریقہ کار کے ذریعے فیکلٹی کی تحقیق کے لیے فنڈنگ پر مبارک باد دی۔پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال ڈائریکٹر ریسرچ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسرچ ڈائریکٹوریٹ کا کام قومی، سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے ایک پہیے کا کردار ادا کرنا ہے جو تحقیقی سرگرمیوں کو عملی جامعہ پہناکر یونیورسٹی کی قومی ترقی میں شمولیت کے کردار کو آگے بڑھا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ ڈائریکٹر تحقیقی منصوبوں کے فروغ کے ذریعے اکیڈمیا اور انڈسٹری اور یونیورسٹی اور کمیونٹی کے کردار کو توسیع دے رہا ہے۔ اسی طرح ان کا ڈائریکٹوریٹ تحقیق، جدت اور تجارتی پیمانے پر منصوبوں کے فروغ کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارمز کنونشن کے انعقاد سے کسان کمیونٹی سے براہ راست رابطہ پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان سب اقدامات کا سہرا وائس چانسلر کو جاتا ہے جن کے ویژن کی بدولت یونیورسٹی نے انتہائی قلیل مدت میں ہر میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں 8.1ملین روپے اور 2019میں 9.2ملین روپے فیکلٹی کو تحقیقی منصوبوں کی مد میں دیئے گئے جبکہ 2020میں 42منصوبوں کے لیے 32.5ملین روپے تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ کی ٹیم، ڈاکٹر ظہیر عباس، ڈاکٹر قیصر شکیل، محمد حمید مرتضیٰ،عبدالمعیدعابداور شہزاد علی گل کے علاہ فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب