زیادہ پیداوار کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری، فخر امام

  زیادہ پیداوار کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری، فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(نامہ نگار)  قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے یہ اصل چیز ہے،جس کو مد نظر رکھنا چاہیے، جو صحیح معنوں میں قوم کی خدمت کرے، وہی بہتر ہے، تاہم مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوناچاہیے،کورونا کے باعث دنیا کی وہ معیشتیں جو گذشتہ دس سال سے ترقی کر رہی تھیں ان کو بھی دھچکا لگا ہے اور ان کو بھی غذائی تحفظ کی طرف توجہ دینا پڑی ہے،ان خیالات کا(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 اظہاروفاقی وزیر تحفظ قومی خوراک وتحقیق سید فخرامام نے ممبر تحصیل امن کمیٹی واینٹی نارکوٹکس تحصیل کبیروالا سید فرخ رضا ترمذی کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بھرپورمواقع موجود ہیں،تاہم اس شعبہ وہ لوگ کامیاب نہیں ہو سکتے، جن کو راتوں رات منافع کمانے کی عادت ہے، بلکہ وہ لوگ کامیاب ہوسکتے ہیں جن کے مزاج میں ٹھہراؤ ہو اور وہ تین پانچ یا سات سال دیکھ کر کام کرسکتیں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو زرعی شعبے میں معیاری اور ہم آہنگ کوشش کرنے اور فصلوں کے لیے ٹیکنالوجی کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ملک خالد شفیق،حفیظ سعیدی،محمد افضل خان بلوچ،رانا عابد مصطفےٰ،محمد رفیق بھٹہ،مہر طاہر عباس،محمد اکرام،رانا اسلم ذوالفقار اور دیگر بھی موجود ہیں۔
فخرامام