گمشدہ موبائل فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ

گمشدہ موبائل فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی ٹی اے نے گمشدہ، چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار گمشدہ اور چوری شدہ ڈیوائس سسٹم کا آغاز کر دیا چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا گیا   اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ گمشدہ، چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار گمشدہ اور چوری شدہ ڈیوائس سسٹم  کا آغاز ہوگیا  پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ   صارفین اپنے موبائل کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کیلئے ایسے فون سیٹ کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کیلئے پی ٹی اے کو درخواست دے سکتے ہیں پی ٹی اے کے مطابق ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے اور پی ٹی اے کی ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم(ڈی آئی آر بی ایس)کے ساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل فون شکایت کے اندراج اور ضروری تصدیق کے بعد 24گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا  صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم  کے ذریعے پی ٹی اے کو فون بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، مزید معلومات و سوالات کیلئے صارف پی ٹی اے کنزیومر اسپورٹ سینٹر(سی ایس سی)ٹول فری نمبر55055- 0800 پر (ہفتے کے 7دن صبح 9بجے سے رات  9بجے تک)رابطہ کر سکتے ہیں بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو ایک حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا، گمشدہ فون مل جانے کی صورت میں شکایت کنندہ کو سی ایم ایس کے ذریعہ ان بلاکنگ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا اور شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگر لازمی تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوں گی جو انہوں نے موبائل فون بلاک کرتے وقت فراہم کی تھیں، موبائل فون ان بلاک ہوجانے کے بعد صارف کو فراہم کردہ نمبر پر ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

نیا نظام نافذ

مزید :

صفحہ اول -