ڈیرہ غازیخان میں بھی انصاف سستی موبائل شاپس کا افتتاح

ڈیرہ غازیخان میں بھی انصاف سستی موبائل شاپس کا افتتاح

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں '' انصاف سستا موبائل شاپ "کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا.ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ''انصاف سستا موبائل شاپ''کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پہلے مرحلے میں پچاس گاڑیوں پر مشتمل انصاف سستا موبائل (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

شاپ کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پولٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض  ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے رکشوں اور دیگر گاڑیوں پر تیار کی گئی موبائل شاپ کا باقاعدہ معائنہ کیا۔پھل،سبزیوں اور دیگر اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے موبائل سستا انصاف شاپ پروگرام کا آغاز کر کے احسن اقدام کیا ہے اس سے عوام کو گھروں کی دہلیز پر معیاری پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخ پر دستیاب ہوں گی۔اس پروگرام سے رکشہ والوں کو باعزت روزگار بھی میسر آئے گا۔کمشنر نے فوکل پرسن اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اشیا کا معیار چیک کرنے کے ساتھ روٹ پلان تیار کریں تاکہ فیلڈ میں گاڑیوں کے مالکان کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -