اسلام آباد ہائیکورٹ،شریف فیملی کی سزا کیخلاف اپیلوں کی جلد سماعت سے متعلق نیب درخواستوں پرسماعت آج ہوگی 

 اسلام آباد ہائیکورٹ،شریف فیملی کی سزا کیخلاف اپیلوں کی جلد سماعت سے متعلق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی نیب کی متفرق درخواستوں پرآج(جمعرات کو) سماعت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نیب ریفرنس میں سزاکے خلاف نیب اپیلوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں،نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں جبکہ نیب کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے اورفلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواستوں پر بھی سماعت ہو گی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنائی تھی۔ وڈیو اسکینڈل والے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمٹ ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
نیب متفرق درخواستیں 

مزید :

صفحہ اول -